جنوبی ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو
یونیورسٹی میں گذشتہ شام طلبہ یونین کی جانب سے وادی میں جاری مبینہ اسٹیٹ
سپانسرڈ تشدد کے خلاف اور وادی میں سراپا احتجاج طلاب سے اظہار یگانگت کے
طورپر ایک پُرامن احتجاجی مارچ نکالا
گیا۔اس مارچ کا آغاز طلبہ یونین کے دفتر سے ہوا اور اس کا اختتام یونیورسٹی کے
باب الداخلے پر ہوا جہاں یونین کے صدر اور سکریٹری نے احتجاجی مارچ کے
شرکاء سے خطاب کیا۔احتجاجی مارچ میں شریک طالب علموں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔